: آگاہی شیلف

مالی مصنوعات/خدمات کی خریداری میں درست انتخاب آسان کام نہیں ہے۔ بینکاری معاہدوں اور اشتہارات میں استعمال ہونے والی تکنیکی اصطلاحات کے ساتھ ساتھ پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کی پیچیدہ خصوصیات کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے ، صارفین کو تعلیم دینا انتہائی ضروری ہو جاتا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق بہترین مصنوعات کو تلاش کر کے اچھے باخبر فیصلے کر سکیں ۔ بینکوں/ایم ایف بیز کے خلاف عوام کی موصول ہونے والی شکایات کے اعداد و شمار سے انڈسٹری میں صارفین کے مسائل کے ضمن میں کچھ رجحانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ بینکاری طرز عمل کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ مسائل کچھ بینکوں/ایم ایف بیز کی جانب سے اپنے صارفین کی خدمت میں پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کے ساتھ ساتھ معاہدوں کے تحت حقوق پر عملدرآمد میں صارفین کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نامناسب طرز عمل کا ارتکاب کرتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ صارف مصنوعات کی شرائط و ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نہیں جانتے ، اس کی تکنیکی اصلاحات کی وجہ سے معاہدے کی شرائط کے الفاظ کو نہیں سمجھ پاتے اور صارفین اپنے استحقاق سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صارفین اب بھی مالی معاملات کے بارے میں بنیادی تفہیم نہیں رکھتے اور اس کے نتیجے میں وہ صنعت سے متعلق اور غیر متعلق افراد غیر کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کو ان کے مفادات کے تحفظ کی تعلیم دینے کی حکمت عملیوں پر زیادہ توجہ دی جائے۔

یہ آگاہی شیلف انتہائی مفید معلومات پر مشتمل ہے ، جس میں صارفین اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا ایک بینکاری صارف کے طور پر جائزہ لینے ، اور اپنے اکتشافات/معلومات ، جیسے صارفی مصنوعات پر کی فیکٹ اسٹیٹمنٹ اور بینکاری اکاؤنٹس ، کرنسی نوٹوں کے بارے میں معلومات ، شناخت کی چوری سے متعلق معلومات وغیرہ کے بارے میں جاننے کے پابند ہیں جو بینکوں/ ایم ایف بیز کے لیے مختلف مصنوعات پر فراہم کرنا لازمی ہے۔ صارفین کی آگاہی/تعلیم سے متعلق مفید لنکس تک رسائی درج ذیل لنک سے حاصل کی جا سکتی ہے:

https://www.sbp.org.pk/cpd/cpd-shelf.asp